اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے پیر کے روز صوبہ الانبار کے گورنر صھیب الراوی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ صوبہ الانبار کا مرکز الرمادی شہر سیکورٹی فورسیز کے مکمل کنٹرول میں ہے اور عراق کی حکومت الانبار کے تمام علاقوں کو آزاد کرانے میں کوشاں ہے۔ حیدر العبادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صوبہ الانبار میں داعش پر غلبہ حاصل کرنے سے، عراق کی مکمل آزادی کی راہ ہموار ہو جائے گی، کہا کہ فوج، عوامی رضاکار فورس اور قبائل کے درمیان مشترکہ تعاون کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ اس سے قبل بھی صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ نے، الرمادی شہر میں داعش سے مقابلے میں عظیم کامیابی حاصل ہونے کی خبر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲